ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profileg
ماریہ

@M_aaria1

زندگی خوابوں کے شہر میں جا کر آنکھیں بھول آتی ہے۔۔

ID:1704743453605941248

calendar_today21-09-2023 06:25:10

10,1K Tweets

3,9K Followers

2,5K Following

ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

بے آبرو نہ تھی کوئی لغزش مری قتیل
میں جب گرا جہاں بھی گرا ہوش میں گرا

قتیل شفائی

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

جو حق پر بولے زبان کھولے سکوت توڑ دے
میرے لیے وہ معتبر ہے حسین تر ہے ۔۔!!

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

خاموش طبع لوگ تھے پھر وہ ملا اور ہم
لفظوں کے ہیر پھیر کا مطلب سمجھ گئے

زویا شیخ

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

چُپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فرازؔ
دنیا تو عرضِ حال سے بے آبرو کرے

احمد فراز

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

جیب خالی ہو تو رشتے ہی بدل جاتے ہیں
فرق ہر شخص کے برتاو میں آجاتا ہے

دل دھڑکتا تو ہے اوقات سے بڑھ کر لیکن
چوٹ پڑتی ہے تو ٹھہراو میں آجاتا ہے

یعنی اک خواب پہ میں عمر گذاروں اپنی ؟
خواب بھی ایسا جو کم بھاو میں آجاتا ہے

کومل جوئیہ

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

میں جانتا ہوں خدا کی قسم نہیں ہوتا
منافقوں پہ خدا کا کرم نہیں ہوتا

ہم ایسے پیڑ توجہ کا پانی مانگتے ہیں
ہماری آنکھ کے صحرا میں نم نہیں ہوتا

یہ بے وفائی کی برچھی کا درد ہے پیارے
تمھارے لوٹ کے آنے سے کم نہیں ہوتا

کوئی کتاب کوئی شخص ہی دکھائے مجھے
وہ نظریہ جو جہالت میں ضم نہیں…

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

یہ بھی ممکن ہے کہ اک دن وہ پشیماں ہو کر
تیرے پاس آئے زمانے سے کنارہ کر لے
تُو کہ معصوم بھی ہے زُود فراموش بھی ہے
اس کی پیماں شکنی کو بھی گوارا کر لے

احمد فراز

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

منتظر رہنا میری جان بہار آنے تک
رنگ شاخوں سے گلابوں میں اتر جانے تک

دشت بے آب سے پوچھو کہ وہاں کے اشجار
کن مراحل سے گزرتے ہیں نمو پانے تک

چند لمحوں میں سبھی عکس نکھر آئیں گے
دھند کا راج ہے بس دھوپ کے نکل آنے تک

مقبول عامر

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

کہیں پہ کچھ تو غلط ہوا ہے
جو اِس طرح ہم
ٹھٹھرتے سورج کی زرد کرنوں
میں لپٹے وعدوں کو مصلحت کی اندھیری قبروں
میں دفن کر کے سِسک رہے ہیں
کہیں پہ کچھ تو غلط ہوا ہے
جو آج دونوں
ہم اپنے اپنے اُداس کمروں میں سر نیہوڑے
سِسکتی یادوں کا غم اُٹھائے
بِلک رہے ہیں
بھٹک رہے ہیں

میثم علی آغا

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

آسیبِ جُفت سے ہوئے یوں مانوس کہ هم
ہر دِل سے اُتر جاتے ہیں دو دِن کے بعد

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

میسر کس لئے گھر کوئی آئے چھین لیں گے
ہمیں یہ دربدر کر کے سرائے چھین لیں گے

ادھوری ہی رہے گی چھاؤں کی حسرت کہ مالی
شجر تو دینگے لیکن ان کے سائے چھین لیں گے

ہمارے ہر طرف نادیدہ ہاتھوں کا ہے ڈیرہ
جو ہم نے خواب مشکل سے کمائے چھین لیں گے

ہماری ملکیت پہ کیوں کرے دعویٰ کوئی بھی
کوئی…

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

ایک ہی شخص کو چاہو نہ کبھی دوسری بار
ایک ہی ہاتھ کو دو بار نہیں کھینچتے دوست

دیکھ دریا سے محبت ہے سراسر نقصان
یہ بھنور پیارے سہی پار نہیں کھنچتے دوست

فقیہ حیدر

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

عیبِ طولِ کلام مت کریو
کیا کروں میں سخن سے خوگر تھا

میر تقی میر

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

جب تک وہ بے نشان رہا دسترس میں تھا
خوش نام ہو گیا تو ہمارا نہیں رہا

گم گشتہ سفر کو جب اپنی خبر ملی
رستہ دکھانے والا ستارہ نہیں رہا

پروین شاکر

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

شاعری میں میر و غالب کے زمانے اب کہاں
شہرتیں جب اتنی سستی ہوں ادب دیکھے گا کون

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

آغازِ جفا کی تلخی سے گھبرا نہ دِل آزار طلب
یہ وقت یہیں پہ ختم نہیں کُچھ تلخ زمانے اور بھی ہیں

شکیلؔ بدایونی

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

تیری یاد میں آخری شام کا ڈھلتا سورج الوداع
گزشتہ امید پھر ہے باقی گزشتہ سال الوداع

اُجڑا آنگن شکستہ بام وہ مدھم مدھم رقصِ برکھا
فصیلِ جاں روحِ زنداں اک اور قیام الوداع

جا دسمبر تیری ٹھنڈک تپتے ٹیلے پہ ہے طبیب
خیر تیرے بس سے باہر ماہِ تمام الوداع

تیری یاد میں آخری شام کا ڈھلتا سورج الوداع گزشتہ امید پھر ہے باقی گزشتہ سال الوداع اُجڑا آنگن شکستہ بام وہ مدھم مدھم رقصِ برکھا فصیلِ جاں روحِ زنداں اک اور قیام الوداع جا دسمبر تیری ٹھنڈک تپتے ٹیلے پہ ہے طبیب خیر تیرے بس سے باہر ماہِ تمام الوداع
account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

اپنے پسندیدہ اشعار کمنٹ کریں۔ پسند آنے والے اشعار آپ کے نام کے ساتھ پیج پر پوسٹ کئے جائیں گے۔ کمنٹ اردو رسم الخط میں کریں اور شاعر کا نام ضرور لکھیں۔

کیا کہے گا کبھی ملنے بھی اگر آئے گا وہ
اب وفاداری کی قسمیں تو نہیں کھائے گا وہ

اجمل سراج

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

اک عُمر اپنے بیٹوں کو اُنگلی تھمائی پھر
بُوڑھے نے اِک دُکان سے لاٹھی خرید لی

پارس مزاری

account_circle
ماریہ(@M_aaria1) 's Twitter Profile Photo

نمازیں بھی ادا ہوتی رہیں ان کی مگر جب بھی
ملی رشوت تو حاکم نے چھپا کر جیب میں رکھ لی

جوہر سیوانی

account_circle