VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profileg
VOA Urdu

@voaurdu

یہ وائس آف امریکہ اردو کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ وی او اے کی موبائل ایپ IOS ڈیوائسز کے علاوہ اینڈرائیڈ فونزاور ٹیبلٹس کے لیے بھی دستیاب ہے

ID:45931483

linkhttps://d2nxu8ddenvtvf.cloudfront.net calendar_today09-06-2009 20:13:17

127,1K Tweets

382,0K Followers

704 Following

VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی گرمی کی وجہ سے گرم موسم والے ترقی پذیر ممالک اور ترقی یافتہ اقوام میں پایا جانے والا تعلیم کا فرق مزید بڑھ رہا ہے۔

urduvoa.com/a/extreme-heat…

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

اس ہفتے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام بارودی سرنگوں کے سد باب سے متعلق کانفرنس غزہ جنگ پر مرکوز ہو گی.اقوام متحدہ کی بارودی سرنگوں کی ایجنسی،’مائن ایکشن سروس‘ کا کہنا ہے کہ غزہ میں دھماکہ خیز مواد کی آلودگی ریکارڈ سطح پر ہے.
bit.ly/3QujAEF

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

“ میں دوسری عالمی جنگ میں زندہ بچ گئی تھی اور اب میں اس جنگ میں زندہ بچ رہی ہوں۔”

یہ الفاظ ہیں یوکرین کی ایک 98 سالہ معمر خاتون کے جو روسی گولہ باری سے بچتے بچاتے، دس کلو میٹر پیدل چل کر روس کے زیر قبضہ ڈونیٹسک سے نکل کر کیف کے کنٹرول کے علاقے میں پہنچیں۔ bit.ly/44FlNTP

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

ایک حالیہ سروے کے مطابق نصف کے قریب بزنس مالکان مستقبل کے لئے چیٹ جی پی ٹی کی مہارت کو ڈگری سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اس اہمیت میں 2025 سے مزید اضافہ ہوتا جائے گا، اس ٹرینڈ کے بارے میں جانیے آعیزہ عرفان سے

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکہ میں پناہ کے لیے آنے والوں کو میکسیکو سرحد عبور کرنے سے پہلے آن لائن اپائنٹمنٹ کی درخواست دینے کی امریکی شرط، ان تارکین وطن کو جرائم پیشہ گروہوں کے تشدد کا شکار بنا دیتی ہے۔ bit.ly/4bkwxbY

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

بھارتی حکومت نے امریکہ میں قیام پذیر ایک سکھ علیحدگی پسند لیڈر کے قتل کی منصوبہ بندی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک اہل کار کے ملوث ہونے کی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو غیر ضروری اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ bit.ly/3UHhOmd

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

یکم مئی دنیا کے بہت سے ملکوں میں محنت کشوں کے دن کے طور پر منایا گیا۔ مزدور یونینز کے زیرِ اہتمام ریلیاں منعقد کی گئیں۔ تاہم  بعض مقامات پر  پرتشدد واقعات کی  اطلاعات  بھی ملی ہیں۔

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے بدھ کے روز غزہ کی ایک اہم سرحدی گزر گاہ کا دورہ کیا تاکہ امدادی رسدوں کی ترسیل کا براہ راست جائزہ لے سکیں۔ دورے سے قبل انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ سے تباہ شدہ علاقے کی مدد کے لیے مزید اقدامات کرے ۔ bit.ly/3QrHTDo

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ کا بحران حل نہیں ہو گا۔ bit.ly/3QmqT0X

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لانے کے لیے ایرز کی گزرگاہ کھول دی ۔ اسرائیل کے فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ  بدھ کو اس گزر گاہ سے امداد داخل کرنےکا پہلا دن تھا۔

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں پائی جانے والی تلخیاں کم ہو رہی ہیں۔
urduvoa.com/a/analysts-que…

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

ایف بی آر نے پانچ لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان کی موبائل فون سمیں بلاک کی ہیں۔ تاہم تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے کچھ خاص فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ ایف بی آر کا ٹیکس نظام فائلرز کو مزید پریشان کرتا ہے۔ urduvoa.com/a/experts-say-…

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

حکام نے دعوٰی کیا کہ پاکستان سپر لیگ اور انٹرنیشنل میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں کروڑوں روپے کی خورد برد کی گئی ہے اور سینکڑوں ٹکٹوں کا کوئی حساب ہی نہیں ہے۔ urduvoa.com/a/why-fia-raid…

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

پاکستان میں فلم بینوں کو واپس سنیما کی طرف لانا فلم انڈسٹری کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ایسے میں انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کی فلمیں مقامی زبان میں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کی جا رہی ہیں۔ urduvoa.com/a/bangladeshi-…

account_circle
VOA Urdu(@voaurdu) 's Twitter Profile Photo

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن حیران کن طور پر سابق کپتان اسٹیو اسمتھ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔



urduvoa.com/a/smith-fraser…

account_circle